اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):ملک میں موٹرسائیکلزاورتھری ویلرزکی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہواہے۔پاکستان آٹو مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں موٹرسائیکلوں اور تھری ویلرز کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے آٹو موبائل شعبے میں بہتری کی عکاسی ہورہی ہے، جولائی سے فروری کے دوران موٹر سائیکلز اورتھری ویلرز کے 12 لاکھ 62 ہزار 868 یونٹس فروخت …
ملک میں موٹرسائیکلزاورتھری ویلرزکی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ
اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):ملک میں موٹرسائیکلزاورتھری ویلرزکی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہواہے۔پاکستان آٹو مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں موٹرسائیکلوں اور تھری ویلرز کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے آٹو موبائل شعبے میں بہتری کی عکاسی ہورہی ہے، جولائی سے فروری کے دوران موٹر سائیکلز اورتھری ویلرز کے 12 لاکھ 62 ہزار 868 یونٹس فروخت ہوئے، گزشتہ مالی سال کی اسی مد تمیں یہ تعداد 9 لاکھ 64 ہزار 611 یونٹس تھی، اس طرح فروخت میں مجموعی طور پر 30.91 فیصد اضافہ ہواہے۔
مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ہونڈاموٹرسائیکلوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا، اس مدت میں کمپنی کے موٹرسائیکلز کی فروخت 8 لاکھ 11 ہزار 395 یونٹس سے بڑھ کر 10 لاکھ 81 ہزار 802 یونٹس تک پہنچ گئی، جو 33.32 فیصد اضافہ ظاہر کررہی ہے۔سوزوکی موٹرسائیکلوں کی فروخت 42.21 فیصد کے بعد 16 ہزار 269 یونٹس سے بڑھ کر 23 ہزار 137 یونٹس ہو گئی۔
یونائٹڈآٹوانڈسٹریزکی موٹرسائیکلزکی فروخت میں 28.03 فیصد اضافہ ہوا اور جاری مالی سال کے دوران یونائٹڈکے موٹر سائیکلز کی فروخت 92 ہزار 307 یونٹس سے بڑھ کر 1 لاکھ 18 ہزار 189 یونٹس تک پہنچ گئی،تاہم یاماہا کے موٹرسائیکلزکی فروخت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے،جاری مالی سال کے دوران کمپنی کے 1333موٹر سائیکلز فروخت ہوئے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں کمپنی کے 3 ہزار 587 یونٹس فروخت ہوئے تھے
،تھری ویلرز کے شعبے میں بھی مجموعی طور پر بہتری دیکھنے میں آئی،یونائٹد آٹوزکے تھری ویلرز کی فروخت 711 یونٹس سے بڑھ کر 969 یونٹس اور چنگ چی تھری ویلرز کی فروخت 7 ہزار 198 یونٹس سے بڑھ کر 7 ہزار 642 یونٹس تک پہنچ گئی، سازگارانجنئیرنگ کے تھری ویلرز کی فروخت میں 1.59 فیصدکی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی
، جو 17 ہزار 558 یونٹس سے کم ہو کر 17 ہزار 278 یونٹس رہ گئی،موٹرسائیکلوں اور تھری ویلرز کی فروخت میں اضافہ سے عوام کی جانب سے سستی اور ایندھن بچانے والی سواریوں کی جانب بڑھتے رجحان کی عکاسی ہورہی ہے۔









