شوال المکرم 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ،عید الفطر ہفتہ21 مارچ کو ہوگی

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):شوال المکرم 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ،عید الفطر ہفتہ21 مارچ کو ہوگی۔ جمعرات کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا‘ اجلاس میں رابطہ کے فرائض وزارت مذہبی امورحکومت پاکستان سے حافظ عبدالقدوس نے جبکہ فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر حسن بیگ، محکمہ سپارکو سے شوکت اللہ …

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):شوال المکرم 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ،عید الفطر ہفتہ21 مارچ کو ہوگی۔ جمعرات کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا‘ اجلاس میں رابطہ کے فرائض وزارت مذہبی امورحکومت پاکستان سے حافظ عبدالقدوس نے جبکہ فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر حسن بیگ، محکمہ سپارکو سے شوکت اللہ خان اوروزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت پاکستان سے جوائنٹ سیکرٹری زین العابدین نے اپنی خدمات سر انجام دیں،اجلاس میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے جو اراکین شریک ہوئے جن میں مفتی فضل جمیل رضوی،مولانا یٰسین ظفر،مفتی فیصل احمد،مفتی علی اصغر عطاری،مفتی ضمیر احمد ساجد،ی قاری مہراللہ،صاحبزادہ سید حبیب اللہ چشتی،حافظ عبدالمالک بروہی،پیر شاہد علی جیلانی،اور زونل رؤیت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ممبران میں مفتی محمد اقبال نعیمی‘علامہ سجاد حسین نقوی‘مفتی عبد السلام جلالی‘مولانا ابو بکر صدیق حنیف،مولانا ہارون الرشید بالاکوٹی

پیر ممتاز احمد ضیاء اوردیگر علماء کرام میں پیر عمر فاروق شاہ،مولانا قاری عابد اسرار،مولانا قاری بلال احمد گولڑوی،حسن شعیب،صاحبزادہ سید عبدالبصیر آزاد،علامہ سید مصطفی حیدر نقوی،ڈاکٹر ارشاد احمد خان،پروفیسر ظفر اللہ جان،سید غلام حسین محمدی ودیگرحضرات شامل تھے، اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی،پشاور، کوئٹہ میں منعقد ہوئے‘ جس میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا،پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ شوال المکرم کے چاندکے نظرآنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور عدم رویت رہی،لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم شوال المکرم ۷۴۴۱؁ھ 21 مارچ2026ء بروزہفتہ کو ہوگی، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہاکہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان کو اتحاد و وحدت عطاء فرمائ،ملک پاکستان کو ہر اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے آمین

اجلاس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد،حرمین ریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام‘ ترقی وخوشحالی،اتحادووحدت،مقبوضہ کشمیر، غزہ و فلسطین اور ایران کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔=

مزید خبریں