مختلف مذاہب اور فرقوں کے درمیان غلط فہمیوں اور نفرتوں کی وجوہات ختم کرنا ہوں گی، بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے 13 نکاتی ضابطہ اخلاق تیار کر لیا وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا مجلس علمائے پاکستان کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب اسلام آباد ۔ 2 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مذہب ہمیں نفرت کی بجائے محبت …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا مجلس علمائے پاکستان کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب
مزید خبریں
مختلف مذاہب اور فرقوں کے درمیان غلط فہمیوں اور نفرتوں کی وجوہات ختم کرنا ہوں گی، بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے 13 نکاتی ضابطہ اخلاق تیار کر لیا
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا مجلس علمائے پاکستان کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 2 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مذہب ہمیں نفرت کی بجائے محبت کا درس دیتا ہے، ہمیں ان وجوہات کا خاتمہ کرنا ہو گا جو مختلف مذاہب اور فرقوں کے درمیان غلط فہمیوں اور نفرتوں کا سبب بنتی ہیں،ڈائیلاگ کے ذریعے عالمی سطح پر مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں مجلس علمائے پاکستان کے زیراہتمام عالمی امن اور بھائی چارہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالقدیر آزاد نے کہا کہ دنیا میں لگی آگ پر پانی مذاہب کے درمیان ڈائیلاگ کے ذریعے ہی ڈالا جا سکتا ہے۔








