لاہور۔22مارچ (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے تین ہفتے کے دورہ ریاض سے واپسی پر کہا ہے کہ سعودی عرب کے فوڈ امپورٹرز نے پاکستان کی متنوع اور اعلی معیار کی غذائی مصنوعات، خصوصا اسنیکس کے شعبے میں، غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ سعودی خریداروں نے پاکستانی مصنوعات کے ذائقے، جدید پیکیجنگ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تیاری کو سراہا۔اسی مثبت تاثر کے …
پاکستان کی فوڈ پراسیسنگ انڈسٹری پر عالمی منڈیوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، سیف الرحمان

مزید خبریں
لاہور۔22مارچ (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے تین ہفتے کے دورہ ریاض سے واپسی پر کہا ہے کہ سعودی عرب کے فوڈ امپورٹرز نے پاکستان کی متنوع اور اعلی معیار کی غذائی مصنوعات، خصوصا اسنیکس کے شعبے میں، غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ سعودی خریداروں نے پاکستانی مصنوعات کے ذائقے، جدید پیکیجنگ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تیاری کو سراہا۔اسی مثبت تاثر کے نتیجے میں متعدد درآمد کنندگان نے مختلف اقسام کے اسنیکس کے بڑے آرڈرز دیئے ہیں، جن میں چپس، بسکٹ، کنفیکشنری اور جدید برانڈنگ کے ساتھ پیش کیے گئے روایتی آئٹمز خصوصا ضیاء اسنیکس شامل ہیں۔
اتوار کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بڑھتی ہوئی طلب اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان کی فوڈ پراسیسنگ انڈسٹری پر عالمی منڈیوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور یہ شعبہ بین الاقوامی تقاضوں کو پورا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستانی برآمد کنندگان نے سعودی قوانین اور فوڈ سیفٹی معیارات کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ سیف الرحمان نے کہا کہ یہ پیش رفت نہ صرف پاکستان کی غذائی برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گی بلکہ مستقبل میں طویل المدتی تعاون کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔ ماہرین صنعت کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی مصنوعات مسلسل اعلی معیار، مسابقتی قیمتوں اور جدید پیکیجنگ کو برقرار رکھے تو وہ سعودی مارکیٹ میں پائیدار مقام حاصل کر سکتی ہیں۔








