اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):ماضی کی مشہور اداکارہ ، ہدایت کارہ اور پروڈیوسر شمیم آرا کی سالگرہ اتوار 22 مارچ کو منائی گئی۔ شمیم آرا 22 مارچ 1938کو علی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا پیدائشی نام پتلی بائی تھا مگر فلمی دنیا میں وہ شمیم آرا کے نام سے مشہور ہوئیں۔ قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا ۔ان کی پہلی فلم کنواری بیوہ تھی …
اداکارہ شمیم آرا 88برس کی ہوگئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):ماضی کی مشہور اداکارہ ، ہدایت کارہ اور پروڈیوسر شمیم آرا کی سالگرہ اتوار 22 مارچ کو منائی گئی۔ شمیم آرا 22 مارچ 1938کو علی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا پیدائشی نام پتلی بائی تھا مگر فلمی دنیا میں وہ شمیم آرا کے نام سے مشہور ہوئیں۔ قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا ۔ان کی پہلی فلم کنواری بیوہ تھی جسے باکس آفس پر کچھ خاص کامیابی حاصل نہیں ہو سکی البتہ لوگوں کو ایک نئی اداکارہ کا انداز بھا گیا۔اس کے بعد انھیں مختلف قسم کے کردار ملتے رہے لیکن 1960 میں شمیم آرا نے فلم ’سہیلی‘ میں نگار ایوارڈ حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔اس کے بعد انھوں نے 80 سے زیادہ فلموں میں کام کیا جن میں پاکستان کی پہلی رنگین فلم نائلہ بھی شامل ہے۔
شمیم آرا کی چند مقبول فلموں میں دیوداس،’صائقہ،’لاکھوں میں ایک،’انارکلی،’چنگاری،’فرنگی،دوراہا،منڈا بگڑا جائے سمیت دیگر کئی فلمیں بھی شامل ہیں۔ وحید مراد کے ساتھ ان کی جوڑی کو فلم کے شائقین میں بےحد پسند کیا گیا۔ 1989 میں پنجابی فلم تیس مار خان شمیم آرا کی بطور اداکارہ آخری فلم تھی۔بعد ازاں انھوں نے ہدایت کاری کے میدان میں قسمت آزمائی کی اور فلم جیو اور جینے دو،پلے بوائے،مس ہانگ کانگ اورمس کولمبوجیسی فلمیں بنائیں۔
انھیں پاکستان کی پہلی کامیاب خاتون ہدایت کارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور انھوں نے اداکاری میں چھ نگار ایوارڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری کے لیے بھی تین نگار ایوارڈ ز اپنے نام کئے۔ شمیم آرا کیچ بحیثیت فلم پروڈیوسر پہلی فلم صاعقہ تھی جو 1968 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ یہ فلم رضیہ بٹ کے ناول صاعقہ پر بنائی گئی تھی جو ادبی حلقوں اور عوامی حلقوں میں متاثر کن حد تک کامیاب ہوئی۔ اداکارہ اور ہدایت کارہ شمیم آرا طویل علالت کے بعد5 اگست 2016 کو لندن میں انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر شو بز انڈسٹری اور فلم کے شائقین کی جانب سے شمیم آرا کی خدمات کے اعتاف میں انہیں بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔








