لاہور۔22مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے بہاریہ سورج مکھی کی دیکھ بھال کے بارے میں سفارشات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق سورج مکھی کے کاشتکارپلانٹر یا ڈرل سے کاشتہ فصل کی صورت میں اگا وکے بعد فالتو اور کمزور پودوں کو اکھاڑ کر نکال دیں اور چھدرائی کا عمل مکمل کریں۔ سورج مکھی کے پودوں کا باہمی فاصلہ 9 انچ رکھیں۔وٹوں یا پٹریوں پر کاشت کی …
محکمہ زراعت پنجاب نے بہاریہ سورج مکھی کی دیکھ بھال کے بارے میں سفارشات جاری کر دیں

مزید خبریں
لاہور۔22مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے بہاریہ سورج مکھی کی دیکھ بھال کے بارے میں سفارشات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق سورج مکھی کے کاشتکارپلانٹر یا ڈرل سے کاشتہ فصل کی صورت میں اگا وکے بعد فالتو اور کمزور پودوں کو اکھاڑ کر نکال دیں اور چھدرائی کا عمل مکمل کریں۔ سورج مکھی کے پودوں کا باہمی فاصلہ 9 انچ رکھیں۔وٹوں یا پٹریوں پر کاشت کی صورت میں آبپاشی فصل کی ضرورت کے مطابق کریں۔
ڈرل سے کاشت فصل کو پہلا پانی لگانے سے پہلے کم از کم ایک مرتبہ گوڈی ضرور کریں اور جب پودے کا قد ایک فٹ اونچا ہو جائے تو ان کی جڑوں پر مٹی چڑھا دیں جس سے جڑی بوٹیاں بھی تلف ہو جائیں گی اور آندھی آنے یا فصل پکنے پر پودا گرنے سے بھی بچ جاتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کاشتکارفصل کا معائنہ باقاعدگی سے کریں۔
کیڑوں اور بیماریوں کی حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت توسیع کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ پر عمل کریں۔سورج مکھی کو پہلا پانی روئیدگی کے 20 دن بعد اور دوسرا پانی پہلے کے 20 دن بعد لگائیں۔کمزور زمین میں پہلے پانی کے ساتھ آدھی بوری، دوسرے پانی کے ساتھ ایک بوری اور پھول کی ڈوڈیاں بنتے وقت آدھی بوری یوریا ڈالیں جبکہ اوسط زخیز زمین میں پہلے پانی کے ساتھ آدھی بوری، دوسرے پانی کے ساتھ آدھی بوری اور پھول کی ڈوڈیاں بنتے وقت آدھی بوری یوریا ڈالیں۔








