ماسکو ۔23مارچ (اے پی پی):روس کے دارالحکومت ماسکو کے وسطی علاقے میں واقع نکولویامسکایا اسٹریٹ پر پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے، جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔تاس کے مطابق ہنگامی خدمات کے حکام نے بتایا کہ آگ کے اس افسوسناک واقعے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم …
روس ، ماسکو میں آتشزدگی، تین افراد ہلاک، چار زخمی
ماسکو ۔23مارچ (اے پی پی):روس کے دارالحکومت ماسکو کے وسطی علاقے میں واقع نکولویامسکایا اسٹریٹ پر پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے، جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔تاس کے مطابق ہنگامی خدمات کے حکام نے بتایا کہ آگ کے اس افسوسناک واقعے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اس سے قبل روسی وزارتِ ہنگامی حالات نے ایک شخص کی ہلاکت اور پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی، تاہم بعد ازاں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جب کہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔









