سیالکوٹ ۔ 24 مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کاشتکاروں کو ہلدی لوكل کی کاشت مارچ و اپریل میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا ہےکہ ہلدی لوكل کی کاشت مارچ اور اپریل کے مہینوں میں كی جاتی ہے، ضروری ہے کہ کاشتکار ہلدی لوكل كی كاشت اپریل میں مکمل کرلیں تاکہ زیادہ پیداوار حاصل …
محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو ہلدی لوكل کی کاشت مارچ و اپریل میں مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 24 مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کاشتکاروں کو ہلدی لوكل کی کاشت مارچ و اپریل میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا ہےکہ ہلدی لوكل کی کاشت مارچ اور اپریل کے مہینوں میں كی جاتی ہے، ضروری ہے کہ کاشتکار ہلدی لوكل كی كاشت اپریل میں مکمل کرلیں تاکہ زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار سبزیوں کی بروقت کاشت سے زیادہ منافع کما سکتے ہیں اوربروقت كاشت سے ان کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلدی ہلكی اور بھاری میرا زمینوں میں كاشت كی جاسكتی ہے اور اس كے لیے 6سے 7 سو كلوگرام بیچ دركار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی پیداوار کے لئے 10 سے 15 ٹرالی دیسی کھاد کا استعمال کرنا ضروری ہے، تین سے چار گوڈیاں اور 10 سے 12 بار آبپاشی ضروری ہے۔








