اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):گھروں کی تعمیرکےلئے فروری کے دوران بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کاحجم 224ارب روپے ریکارڈ کیاگیا ہے جو 2025فروری کے مقابلے میں 12.1فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال فروری میں گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے مجموعی طورپر200ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے۔جنوری کے …
گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں سے قرضوں کی فراہمی میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):گھروں کی تعمیرکےلئے فروری کے دوران بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کاحجم 224ارب روپے ریکارڈ کیاگیا ہے جو 2025فروری کے مقابلے میں 12.1فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال فروری میں گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے مجموعی طورپر200ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے۔جنوری کے مقابلے میں فروری میں ہائوس بلڈنگ کےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں میں ماہانہ بنیاد پر0.8فیصدکی نموہوئی،جنوری میں ہائوس بلڈنگ کےلئے بینکوں کی جانب سے 222ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے جوفروری میں بڑھ کر224ارب روپے ہوگئے۔









