پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد تیزی کارحجان

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعدپیرکوشروع ہونے والے کاروباری ہفتہ کے آغازمیں تیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 1225.99پوائنٹس کے اضافہ کے بعد153966.36پوائنٹس پربندہوا۔ مجموعی طورپر569کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،277کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،141کی قیمتوں میں کمی اور151کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،کاروباری سرگرمیوں کے دوران 375.34ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 22.97ارب روپے تھی،کے ایس ای …

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعدپیرکوشروع ہونے والے کاروباری ہفتہ کے آغازمیں تیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 1225.99پوائنٹس کے اضافہ کے بعد153966.36پوائنٹس پربندہوا۔

مجموعی طورپر569کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،277کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،141کی قیمتوں میں کمی اور151کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،کاروباری سرگرمیوں کے دوران 375.34ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 22.97ارب روپے تھی،کے ایس ای 30انڈیکس 472.91پوائنٹس کے اضافہ کے بعد46696.52 پوائنٹس اورکے ایم آئی 30انڈیکس 3161.96پوائنٹس کے اضافہ کے بعد222292.88پوائنٹس پربندہوا

،فیوچرٹریڈکے تحت 9.74ارب روپے کالین دین ہوا،گزشتہ روزکے الیکٹرک کے 35830953حصص،یونٹی فوڈزلیمیٹڈ31582874 حصص اوربینک آف پنجاب کے 24517649 حصص کالین دین ہوا،مچلزفروٹ فارمزلیمیٹڈ،کالونی ٹیکسٹائل ملزاورفرسٹ النورمضاربہ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔