اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر20فیصد جبکہ پٹرول کی درآمدات میں 2فیصدکااضافہ ہواہے۔عارف حبیب ریسرچ کے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں 70لاکھ 71ہزار760میٹرک ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 59لاکھ 49میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 20فیصدزیادہ ہے ۔ فروری میں 845445میٹرک ٹن خام تیل کی درآمدات ہوئی جوجنوری کے …
خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 20فیصد،پٹرول میں 2فیصد اضافہ،ہائی سپیڈڈیزل کی درآمدات میں کمی
اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر20فیصد جبکہ پٹرول کی درآمدات میں 2فیصدکااضافہ ہواہے۔عارف حبیب ریسرچ کے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں 70لاکھ 71ہزار760میٹرک ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 59لاکھ 49میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 20فیصدزیادہ ہے ۔ فروری میں 845445میٹرک ٹن خام تیل کی درآمدات ہوئی جوجنوری کے 922368میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 8فیصدکم اورگزشتہ سال فروری کے 732526میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 15فیصدزیادہ ہے۔اسی طرح مالی سال کے پہلے 8ماہ میں موٹرسپرٹ(پٹرول) کی درآمدات کاحجم 37لاکھ 33ہزار810میٹرک ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 36لاکھ73ہزار85میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 2فیصدزیادہ ہے۔فروری میں 389675میٹرک ٹن پٹرول کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوجنوری کے 507827میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 23فیصدکم اورگزشتہ سال فروری کے 375566میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 4فیصدزیادہ ہے۔اس کے برعکس مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ہائی سپیڈڈیزل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پرکمی ہوئی،مالی سال کے پہلے 8ماہ میں 1.011ملین میٹرک ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی درآمدات ہوئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.412ملیں میٹرک ٹن تھیں۔









