اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کومسلسل دوسرے روزبھی تیزی کارحجان رہا۔کے ایس ای 100انڈیکس 4348.08پوائنٹس کے اضافہ کے بعد158313.44پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 567کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔363کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،77کی قیمتوں میں کمی اور127کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 612.36ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 34.59ملین روپے تھی۔ کے …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روزبھی تیزی کارحجا ن
اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کومسلسل دوسرے روزبھی تیزی کارحجان رہا۔کے ایس ای 100انڈیکس 4348.08پوائنٹس کے اضافہ کے بعد158313.44پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 567کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔363کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،77کی قیمتوں میں کمی اور127کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 612.36ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 34.59ملین روپے تھی۔
کے ایس ای30انڈیکس 1383.03پوائنٹس کے اضافہ کے بعد48079.55 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 7386.98پوائنٹس کے اضافہ کے بعد229679.86 پوائنٹس پربندہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم 63ارب ڈالررہا جبکہ فیوچرٹریڈکے تحت 21.82ارب روپے کے سودے طے پائے۔
گزشتہ روز یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے 72631903 حصصِ،کے الیکٹرک 36662106حصص اورفوجی سیمنٹ لمیٹڈ کے 26066097حصص کالین دین ہوا۔مچلزفروٹ فارمز،پیرامائونٹ سپننگ ملز،اوراتفاق آئرن لمیٹڈسرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔









