ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ڈی ایٹ حلال ایکسپو انڈونیشیا‘‘ میں شرکت کے لئے 30 مارچ تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ڈی ایٹ حلال ایکسپو انڈونیشیا میں شرکت کے لئے درخواستیں 30 مارچ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی
اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ڈی ایٹ حلال ایکسپو انڈونیشیا‘‘ میں شرکت کے لئے 30 مارچ تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش انڈونیشیا میں 14 سے 18 اپریل تک جاری رہے گی جس میں پاکستان کے مقامی حلال فوڈز، سپلائی چین سروسز،اسلامک فنانس ، آئی ٹی ڈیجیٹل سلوشنز ،بیوریجز ،ٹیکسٹائل، فیبرکس اینڈ گارمنٹس ، کرٹن، کھیلوں کا سامان ،سرجیکل و ڈینٹل آلات ،کارپٹس ، لیدر گارمنٹس ، چاول ، دستکاری مصنوعات ،
ہربل کاسمیٹکس ، ہربل ہیلتھ کیئر ، فروٹ جوس اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔









