برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد اچھی صحت کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہار

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد اچھی صحت کے لئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس کے بیان کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعظم نواز شریف کے نام اپنے خط میں کہا کہ انہیں وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کی خبر سن کر دکھ ہوا جو لندن میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد اچھی صحت کے لئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس کے بیان کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعظم نواز شریف کے نام اپنے خط میں کہا کہ انہیں وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کی خبر سن کر دکھ ہوا جو لندن میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کی جلد مکمل صحت یابی کے لئے اپنی جانب سے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان سے آئندہ ملاقات کے متمنی ہیں۔

Leave a Reply