وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے خیبر پختونخوا کے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات حلقوں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں، فاٹا کو مرکزی دھارے میں لانے اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے خیبر پختونخوا کے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

مزید خبریں
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے خیبر پختونخوا کے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات
حلقوں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں، فاٹا کو مرکزی دھارے میں لانے اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری سے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امورپر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاق کے زیر اتنظام قبائلی علاقہ جات ( فاٹا) کو مرکزی دھارے میں لانے اور فاٹا کے عوام کو ملک کے بقیہ حصوں کے برابر لانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں بابر نواز خان، سر زمین خان، محمد نذیر خان، شہاب الدین خان، بیگم طاہرہ بخاری شامل تھے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد، وزیراعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام بھی اس موقع پر موجود تھے۔








