وزیر داخلہ احسن اقبال کا چینی سفیر سن وی ڈونگ کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر(اے پی پی)وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان لازوال تعلقات کا شاہکار ہے، یہ منصوبہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ خطہ کے ممالک کو جوڑنے کا منصوبہ ہے، سی پیک کے مخالف پاکستان کو ناکارہ اور پسماندہ معیشت رکھنا چاہتے ہیں، سی پیک کےلئے پوری قوم یکسو اور متحد ہے۔ چینی سفیر سن وی ڈونگ کے اعزاز …

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر(اے پی پی)وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان لازوال تعلقات کا شاہکار ہے، یہ منصوبہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ خطہ کے ممالک کو جوڑنے کا منصوبہ ہے، سی پیک کے مخالف پاکستان کو ناکارہ اور پسماندہ معیشت رکھنا چاہتے ہیں، سی پیک کےلئے پوری قوم یکسو اور متحد ہے۔ چینی سفیر سن وی ڈونگ کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک نے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں کلیدی کردار ادا کیا، سی پیک کی بدولت پاکستان میں نئی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی آ رہی ہے، اس منصوبہ سے بلوچستان کی محرومی دور ہو گی، گوادر بندرگاہ خطہ میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کو عملی شکل دینے کے حوالہ سے چینی سفیر کی خدمات قابل ستائش ہیں، سن وی ڈونگ کے پاکستان میں بطور سفیر دور میں سی پیک ایک حقیقت بنا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کے خلاف کچھ لوگ ریشہ دوانیاں کر رہے ہیں، پاکستان اور چین مل کر سی پیک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ کی خوشحالی اور ترقی سی پیک منصوبوں کے تکمیل میں مضمر ہے، سی پیک منصوبے تیزی سے پایہ تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں، یہ منصوبے پاکستان کو درپیش توانائی اور انفراسٹرکچر جیسے چیلنجز کا حل ہیں۔ چینی سفیر نے وزیر داخلہ کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کی بطور وزیر منصوبہ بند ی سی پیک کے حوالے سے کاوشیں اور سی پیک کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کےلئے متحرک کردار نا قابل فراموش ہے۔

Leave a Reply