اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹےکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے دُنیا کی سب سے بڑی فری لانسنگ ویب سائٹ پر 4سپاٹ حاصل کر لئے ہیں‘ حکومت کا 2020ءتک آئی ٹی کی برآمدات سے کم از کم 5ارب ڈالرز اور 2025تک 10ارب ڈالرز کمانے کا ہدف ہے۔وہ پاکستان سوفٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ(پی ایس ای بی)کے 36ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے …
وزیر مملکت انوشہ رحمان کا پی ایس ای بی 36ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹےکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے دُنیا کی سب سے بڑی فری لانسنگ ویب سائٹ پر 4سپاٹ حاصل کر لئے ہیں‘ حکومت کا 2020ءتک آئی ٹی کی برآمدات سے کم از کم 5ارب ڈالرز اور 2025تک 10ارب ڈالرز کمانے کا ہدف ہے۔وہ پاکستان سوفٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ(پی ایس ای بی)کے 36ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں ۔یہ اجلاس پی ایس ای بی کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شروع کردہ پروگرامز وزیراعظم کے انٹرن شپ پروگرام اور کیپلٹی میچوٹرٹی ماڈل اینٹیگریشن پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں طلب کیا گیاتھا۔ اجلاس میں آئی ٹی کے وفاقی سیکرٹری رضوان بشیر خان، پی ایس ای بی کے قائم مقام ایم ڈی سید افتخار حسین شاہ اور بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔پی ایس ای بی کے قائم مقام ایم ڈی سید افتخار حسین شاہ نے بورڈ کو ان کلیدی اور اہم ترین سنگ میلوں کے بارے میں بتایا جوکہ بورڈ نے گذشتہ 4سالوں کے دوران مکمل کیے۔ بورڈ کو بتایا گیا کہ پی ایس ای بی نے 11بین الاقوامی ٹریڈ میلوں میں اپنی آئی ٹی مصنوعات کی نمائش میں حصہ لیا اور 65سے زائد آئی ٹی کمپنیوں میں نمایاں رہا۔ ٹریڈ فیئرز میں نمائش سے پاکستان کی سرمایہ کاری کے حوالہ سے ساکھ میں بھی بہتری آئی کیونکہ نمائشوں میں حصہ لینے والے تمام ممالک میں پاکستان کے سوفٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔بورڈ کو پی ایس ای بی کی بعض کمپنیوں کو آئی ایس او سرٹیفکیشن کے حصول میں معاونت کے سلسلہ میں کامیابیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔








