لاڑکانہ ۔ 29 مارچ (اے پی پی):آرٹس کونسل آف پاکستان لاڑکانہ نے سابق صوبائی وزیر قانون اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے سابق صدر ایڈووکیٹ محمد ایاز سومرو کی یاد میں اصلاحی اسٹیج ڈرامہ ”کو کو مانو موتی دانو“ پیش کیا۔ ڈرامے کی ہدایات نیاز حسین شیخ نے دی تھیں۔ ریما ناز، حکیم آزاد بروہی، احمد پٹھان، نظام چانڈیو، نیاز شیخ اور دیگر اداکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ …
آرٹس کونسل آف پاکستان لاڑکانہ میں اصلاحی ڈرامہ پیش کیا گیا

مزید خبریں
لاڑکانہ ۔ 29 مارچ (اے پی پی):آرٹس کونسل آف پاکستان لاڑکانہ نے سابق صوبائی وزیر قانون اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے سابق صدر ایڈووکیٹ محمد ایاز سومرو کی یاد میں اصلاحی اسٹیج ڈرامہ ”کو کو مانو موتی دانو“ پیش کیا۔ ڈرامے کی ہدایات نیاز حسین شیخ نے دی تھیں۔ ریما ناز، حکیم آزاد بروہی، احمد پٹھان، نظام چانڈیو، نیاز شیخ اور دیگر اداکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور خوب داد وصول کی۔
اس موقع پر مہمانان خصوصی میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اکبر حیدر سومرو، ایاز سومرو فائونڈیشن کے چیئرمین کے علاوہ پی پی پی لائرز فورم کے صدر محمد ریاض سومرو بھی شامل تھے۔ڈرامے میں سماجی ناانصافیوں اور دیہی زندگی کو اجاگر کیا گیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریاض احمد سومرو نے کہا کہ محمد ایاز سومرو نے غربت کے باوجود اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اپنے خاندان کی عزت افزائی کی۔ وہ ایک نامور وکیل، وزیر اور اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔








