بھارت سفارتی میدان میں اپنی ہزیمت کی خفت مٹانے کےلئے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔ جس میں غلطی سے سرحد پار کرنے والے سینکڑوں بے گناہ پاکستانی بشمول کشمیر یوں کوا س گھناؤنی سازش میں استعمال کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔
بھارت کی سفارتی میدان میں اپنی ہزیمت کی خفت مٹانے کےلئے ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):بھارت سفارتی میدان میں اپنی ہزیمت کی خفت مٹانے کےلئے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔ جس میں غلطی سے سرحد پار کرنے والے سینکڑوں بے گناہ پاکستانی بشمول کشمیر یوں کوا س گھناؤنی سازش میں استعمال کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ پیر کو مصدقہ ذرائع کے مطابق بے گناہ پاکستانی بالخصوص کشمیری جو غلطی سے بارڈر پار کرگئے ہیں انہیں بھارتی سکیورٹی فورسز اپنے ناجائز مقاصد کے حصول کے لئے زبردستی استعمال کرے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سینکڑوں بے گناہ پاکستانی بشمول کشمیری بھارتی جیلوں میں قید ہیں ان میں سے چند بے گناہ افراد کو بھارتی فوج مذموم مقاصد کیلئے مختلف جیلوں سے نکال کر اکٹھا کررہی ہے۔ان پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی جیلوں میں قید چند بھارتیوں کو بھی اس گھناونی سازش میں استعمال کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر بھارت سفارتی میدان میں ہزیمت کی خفت مٹانے کے لئے گودی میڈیا اور جے شنکر ان بے گناہ قیدیوں کو جلد فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال کرے گا۔ یہ فرسودہ اور گھسا پٹا ڈرامہ پاکستان سے توجہ ہٹانے کے لیے رچا یا جا رہا ہے ۔

پا کستان کی سفارتی محاذ پر کامیابیوں سے خائف بھارتی خفیہ ایجنسی را اور انتہائی دل برداشتہ وزیر خارجہ جے شنکر نے اس ڈرامہ کو ترتیب دیا ہے جبکہ دنیا بھارت کی ان مکاریوں اور جھوٹ سے پہلے ہی تنگ آچکی ہے،اب اس فرسودہ بیانیئے کی کوئی وقعت نہیں رہی ہے۔پلوامہ کے بعد پہلگام کو بھی ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت ابھی تک اپنے الزامات کے شواہد سامنے نہیں لا سکا اور نہ ہی وہ ان فالس فلیگ آپریشنز کے حوالے سے دنیا کو کچھ بتاسکا ہےکہ ان میں کون سے لوگ ملوث تھے اور کہاں سے آئے تھے۔بھارت کا بے گناہ پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرکے میڈیا کے سامنے ایک اور پراپیگنڈہ بھی بری طرح ناکام ہوگا۔








