ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں اضافہ،گیس کی پیداوارمیں کمی

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ جبکہ گیس کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 23مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66009بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.6فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار64992بیرل ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح 23مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ …

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ جبکہ گیس کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 23مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66009بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.6فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار64992بیرل ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح 23مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3010ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 4.2فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3141ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی، اعدادوشمارکے مطابق 23مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی اوسط یومیہ پیداوار33516بیرل،پی پی ایل 11194 بیرل،پی اوایل 4228بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداور1342بیرل ریکارڈکی گئی،اسی طرح 23مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار652ام ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 556ایم ایم سی ایف ڈی،پی اوایل 70ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار971ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔