اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق 26مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1482روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ کے مقابلے میں 0.43فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1476روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح …
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ہوا،ادارہ شماریات
اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق 26مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1482روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ کے مقابلے میں 0.43فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1476روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 26مارچ کوختم ہونے والے ہفتے ملک کے جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1489روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.20فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتے ملک کے جنوبی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1471روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1441روپے،راولپنڈی1433روپے،گوجرانوالہ 1520روپے،سیالکوٹ1510روپے،لاہور1509روپے،فیصل آباد1450روپے،سرگودھا1500روپے،ملتان 1513روپے،بہاولپور1533روپے،پشاور1493روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1400روپے ریکارڈکی گئی۔اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1400روپے،حیدرآباد1498روپے،سکھر1550روپے،لاڑکانہ 1413روپے،کوئٹہ 1470روپے اورخضدارمیں 1600روپے ریکارڈکی گئی۔









