اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):زرعی اورنجی شعبہ کوقرضوں کی فراہمی میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں زرعی شعبہ کوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 1649ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں زرعی شعبہ کوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 1483.5ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،مالی سال 2025کے …
زرعی اورنجی شعبہ کوقرضوںکی فراہمی میں 7 ماہ کے دوران 11 فیصد اضافہ
اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):زرعی اورنجی شعبہ کوقرضوں کی فراہمی میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں زرعی شعبہ کوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 1649ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں زرعی شعبہ کوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 1483.5ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،مالی سال 2025کے دوران زرعی شعبہ کومجموعی طورپر2577ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔اسی طرح مالی سال کے پہلے 8ماہ میں نجی شعبہ کوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 887.5ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54.50فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال اسی مدت میں نجی شعبہ کوفراہم کردہ قرضوں کاحجم 574.4ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،مالی سال 2025میں نجی شعبہ کومجموعی طورپرفراہم کردہ قرضوں کاحجم 1081.6ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔









