ایف پی سی سی آئی اور آئی ایس پی آر کے اشتراک سے ” معیشت اور سلامتی کے باہمی ربط” کے موضوع پر سیمینار آج کراچی میں ہو گا

ایف پی سی سی آئی اور آئی ایس پی آر کے اشتراک سے " معیشت اور سلامتی کے باہمی ربط" کے موضوع پر سیمینار آج کراچی میں ہو گا سیمینار میں قومی معیشت کو درپیش مسائل پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا جائے گا جس میں معروف کاروباری شخصیات اور سکالرز اپنی تجاویز پیش کریں گے، افتخار علی ملک کراچی ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) ایف پی سی سی …

ایف پی سی سی آئی اور آئی ایس پی آر کے اشتراک سے ” معیشت اور سلامتی کے باہمی ربط” کے موضوع پر سیمینار آج کراچی میں ہو گا
سیمینار میں قومی معیشت کو درپیش مسائل پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا جائے گا جس میں معروف کاروباری شخصیات اور سکالرز اپنی تجاویز پیش کریں گے، افتخار علی ملک

کراچی ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) ایف پی سی سی آئی اور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے اشتراک سے ” معیشت اور سلامتی کے باہمی ربط” کے موضوع پر سیمینار آج بدھ کو کراچی میں ہو گا۔ سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس اے اے آر سی) کے نائب صدر و چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت اور سکیورٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جبکہ سیاسی استحکام بھی لازم و ملزوم ہے۔ انہوںنے کہا کہ سیمینار میں قومی معیشت کو درپیش مسائل پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا جائے گا جس میں معروف کاروباری شخصیات اور سکالرز اپنی تجاویز پیش کریں گے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل اور دیگر اہم شخصیات اس موقع پر تبادلہ خیال کریں گی۔ انہوںنے کہاکہ سیمینار میں بزنس کمیونٹی کے لئے ایک موقع ہو گا کہ سکیورٹی خدشات کو سیاسی اور عسکری قیادت کے سامنے رکھیں تاکہ اس حوالے سے موثرحکمت عملی اپنائی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ عالمی حالات میں مضبوط معیشت ملکی بقاءکی ضامن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ براہ راست غیر ملکی سرمہ کاری ( ایف ڈی آئی ) کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا خصوصاً ایک ترقی پذیر ملک کے لئے یہ بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کے دوران ایف ڈی آئی میں اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

Leave a Reply