پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی دفتر وہاڑی میں منعقدہ تنظیمی اجلاس میں گندم کے نرخوں اور موجودہ زرعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا
وہاڑی ،کسان اتحاد کا اجلاس گندم نرخ 3800 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ

مزید خبریں
وہاڑی ۔ اپریل (اے پی پی):پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی دفتر وہاڑی میں منعقدہ تنظیمی اجلاس میں گندم کے نرخوں اور موجودہ زرعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا ،جہاں موجودہ حالات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کسانوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس کی صدارت مرکزی صدر آل پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے کی جبکہ ضلعی صدر وہاڑی چوہدری عبدالغنی بھی شریک تھے، اجلاس میں محمد شفیق چیئرمین، محمد یاسین سینیئر وائس چیئرمین، چوہدری حنیف وائس چیئرمین، عبدالغفور صدر، نذیر احمد سینیئر نائب صدر، بابر تسلیم نائب صدر، ندیم حیدر جنرل سیکرٹری، رانا محمد اسلم جوائنٹ سیکرٹری، ساجد چیمہ ایگزیکٹو ممبر، چوہدری سعید میڈیا ایڈوائزر، انور سجاد فنانس سیکرٹری اور اقبال وصلی آفس سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی جبکہ ملک سجاد، ملک اسد علی، حق نواز، سرفراز، امین کھرل اور عتیق الرحمن سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ اجلاس کے اختتام پر مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان اور ضلعی صدر چوہدری عبدالغنی نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت گندم کی خریداری مقرر کردہ نرخ 3800 روپے فی من کے حساب سے یقینی بنائے اور کسانوں کو براہِ راست ادائیگی کا نظام متعارف کرایا جائے، انہوں نے کہا کہ درمیان میں موجود ٹاؤٹس اور منافع خور عناصر کا خاتمہ کیا جائے جو کسانوں کا استحصال کر رہے ہیں۔\378








