آم کے باغبانوں کو موسم کی تبدیلی کے باعث بور کے بٹور میں تبدیل ہونے کے وقت بہتر پیداوار کے حصول کیلئے پودوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے
باغبانوں کو آم کی بہتر پیداوار کے لئے بور کے بٹور میں تبدیل ہونے کے وقت پودوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
فیصل ۱ٓباد۔ 03 اپریل (اے پی پی):آم کے باغبانوں کو موسم کی تبدیلی کے باعث بور کے بٹور میں تبدیل ہونے کے وقت بہتر پیداوار کے حصول کیلئے پودوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات آری ڈاکٹر آصف علی نے بتایا کہ موسمی حالات کے باعث آم کے باغات کے علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے باغبانوں کو بروقت حفاظتی و تدارکی اقدامات کی جانب توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے آم کے باغات کے علاقوں خصوصاًجنوبی پنجاب کے اضلاع میں گرمی کے باعث سفوفی پھپھوندی کا خدشہ رہتا ہے جس سے پیداوار متاثر ہوسکتی ہے۔انہوں نے کسی بھی قسم کی علامات ظاہر ہوتے ہی آم کے باغبانوں کو ماہرین زراعت اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب و سفارش کردہ زہر پاشی کی ہدائت بھی کی تاکہ آم کی فصل کو متاثر ہونے سے بچانا ممکن ہو سکے ۔









