سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر عبدالرحمان فدانے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرانے میں پاکستان کی شاندار سفارتی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کیا ہے
سائٹ کراچی کے سربراہ کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل، نائب وزیرِ اعظم کو امریکا،ایران جنگ بندی پر خراج تحسین
کراچی۔ 08 اپریل (اے پی پی):سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر عبدالرحمان فدانے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرانے میں پاکستان کی شاندار سفارتی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے ایک نہایت نازک اور حساس عالمی صورتحال میں جس دانشمندی، تدبر اور سفارتی مہارت کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر اور لائق ستائش ہے۔اس تاریخی کامیابی کے نتیجے میں لاکھوں قیمتی انسانی جانیں تباہی سے محفوظ ہوئیں اور خطے میں امن کی راہیں ہموار ہوئیں۔
عبدالرحمان فدا نے کہا کہ پاکستان نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے بلکہ عالمی امن کے لیے ایک مثبت اور مؤثر کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی یہ سفارتی فتح پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن باب کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔اس کامیابی سے عالمی برادری میں پاکستان کا وقار اور اعتبار دونوں بلند ہوئے ہیں، جس پر پوری قوم کو ناز ہے۔









