بالائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب ، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

بالائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب ، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب ، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )جمعرات کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم دن کے اوقات میں بالائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب ،خطۂ پوٹھوہار، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ جیکب آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری بھی ہوئی۔ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش کشمیر میں راولاکوٹ 37، کوٹلی 26، مظفرآباد (ایئرپورٹ، سٹی 22)، گڑھی دوپٹہ 08،پنجاب میں گوجرانوالہ 30، کوٹ ادّو 28، اٹک 26، مری، نارووال 21، منگلا 19، ملتان (سٹی 17، ایئرپورٹ 08)، راولپنڈی (کچہری 17، گوالمنڈی 14، پیرودھائی 13، نیو کٹاریاں 10، شمس آباد 06)، جہلم،

سیالکوٹ (ایئرپورٹ 16)، گجرات 16، بھکر 14، اسلام آباد (بوکرا 15، ایئرپورٹ 13، سیدپور ولیج 12، سٹی 10، گولڑا 08)، منڈی بہاؤالدین 12، چکوال 10، خانیوال 09، لاہور (سٹی 03، ایئرپورٹ 02)، سرگودھا سٹی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور 02، جھنگ 01، خیبر پختونخوا میں پشاور (شہر 28، ایئرپورٹ 17)، مالم جبہ 27، دیر (زیریں 23، اپر 20)، کاکول، ڈی آئی خان ایئرپورٹ 18، بالاکوٹ 13، میرکھانی 11، دروش 10، تخت بائی، چراٹ 09، سیدو شریف 07، چترال 06، پاراچنار 04، کالام 03، پٹن 02 سندھ میں جیکب آباد میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد 37، تربت، لسبیلہ ، چھور ، مٹھی ، دادو ، موئنجو داڑو اور میرپور خاص میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔