قومی اسمبلی نے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ و انتظام اثاثہ جات اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی
قومی اسمبلی نے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ و انتظام اثاثہ جات اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی
اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی نے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ و انتظام اثاثہ جات اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی۔بدھ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ و انتظام اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کے لئے احکام وضع کرنے کا بل "پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ و انتظام اثاثہ جات اتھارٹی بل 2025″پیش کیا۔اس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے بل کی شق وار منظوری لی۔
کچھ شقوں میں وفاقی وزیر کی جانب سے ترامیم پیش کی گئیں جن کی ایوان نے منظوری دے دی۔بعد ازاں وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔









