ملکی زر مبادلہ کے ذخائر مجموعی طور پر 19 ملین ڈالر اضافے کے بعد 21.89 ارب ڈالر ہوگئے

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر مجموعی طور پر 19 ملین ڈالر اضافے کے بعد 21.89 ارب ڈالر ہوگئے

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):ملکی زر مبادلہ کے ذخائر مجموعی طور پر 19 ملین ڈالر اضافے کے بعد 21.89 ارب ڈالر ہوگئے ۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 03 اپریل 2026ء کو سٹیٹ بینک کے پاس ذخائر 16.40 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.49 ارب ڈالر تھے۔ 03 اپریل 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 19 ملین ڈالر اضافے سے 16.40 ارب ڈالر ہو گئے۔