اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 97ہزار 662 روپے کے مقابلہ میں 4 لاکھ 96ہزار 962 روپے تک کم ہو گئی۔ آل پاکستان صرافہ ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 26 …
سونے کی قیمت میں 700روپے فی تولہ کمی
اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 97ہزار 662 روپے کے مقابلہ میں 4 لاکھ 96ہزار 962 روپے تک کم ہو گئی۔ آل پاکستان صرافہ ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے کے مقابلہ میں 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپےتک کم ہوئی ہے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 550 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 91ہزار 122 روپے کے مقابلہ میں 3 لاکھ 90 ہزار 572 روپے تک کم ہو گئی۔
ملکی مارکٹ میں چاندی کی قیمت میں ہفتہ کو 50 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈکیاگیا اور فی تولہ چاندی کی قیمت گزشتہ روز کی قیمت 8ہزار14 روپے کے مقابلہ میں 8 ہزار 64 روپے تک بڑ ھ گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی 43 روپے کے اضافہ سے 10 گرام چاندی کی قیمت 6ہزار 870 روپے کے مقابلہ میں 6 ہزار 913 روپے تک پہنچ گئی۔بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں 7 ڈالر فی اونس کی کمی کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 4ہزار 753 ڈالر کے مقابلہ میں 4 ہزار 746 ڈالر فی اونس تک کم ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت میں 0.50 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا ہے اور چاندی کی فی اونس قیمت 75.80 ڈالر تک بڑھ گئی۔









