پاکستان کی سفارتی کامیابی پر سمندر پار پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے، پاکستان کی قیادت نے عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
پاکستان کی سفارتی کامیابی پر سمندر پار پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):پاکستان کی سفارتی کامیابی پر سمندر پار پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے، پاکستان کی قیادت نے عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کا فاتح بن کر ابھرا ہے اور عالمی سطح پر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی طاقت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے، عسکری قیادت نے مؤثر حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں مخالفین کو بھی حقائق تسلیم کرنا پڑے۔
اوورسیز پاکستانیز نے مزید کہا کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا کی تاریخ کا ایک اہم باب ثابت ہوئی ہے ، پاکستان کی یہ کامیابی قومی غیرت اور وقار کی عکاسی کرتی ہے ، پاکستان کی پہچان امن اور استحکام کے فروغ سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفارتی کامیابی پاکستان کے مثبت عالمی تشخص، ذمہ دارانہ کردار اور امن پسند پالیسی کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت اور جرات کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے ۔








