محکمہ زراعت پنجاب کی دھان کی قبل از وقت کاشت کی ممانعت
محکمہ زراعت پنجاب کی دھان کی قبل از وقت کاشت کی ممانعت

مزید خبریں
لاہور۔12اپریل (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار گندم کی کٹائی کے فوری بعد دھان کی پنیری کی کاشت مارچ کے آخر یا ماہ اپریل کے اوائل میں شروع کر دیتے ہیں جس سے پولی نیشن نہ ہونے کے سبب نامکمل یا کم دانے بنتے ہیں اور پیداوارمیں کمی واقع ہوتی ہے جبکہ فصل کے اخراجات بھی ضائع ہوتے ہیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ اگیتی/ قبل از وقت کاشتہ دھان کی فصل تنے کی سنڈی اور دیگر فصلاتی کیڑوں کی افزائش کا ذریعہ بھی بنتی ہے جو بعد ازاں کھڑی دھان کی فصل یا دوسری فصلات پر حملہ آور ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ اگیتی کاشتہ فصل کی برداشت ماہ جولائی میں ہوتی ہے اور ان دنوں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث فصل میں ایفلاٹاکسن پیدا ہو سکتے ہیں۔مزید برآں پنجاب ایگریکلچر پیسٹ آرڈیننس 1959 اور ذیلی رولز1960(رول4) کے تحت دھان کی پنیری کی قبل از وقت کاشت قانونا جرم ہے۔لہذا کاشتکار دھان کی قبل از وقت کاشت ہر گز کاشت نہ کریں ۔








