زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 2.626 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 2.626 ارب ڈالر اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 2.626 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال جون کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 19.269 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.506 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں میں 4.763 ارب ڈالر تھا۔ 3 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 21.895 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سے سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 16.40 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.495 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 2.51 ماہ کی درآمدات کےلئے دستیاب ہے۔ جاری مالی سال کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر میں مجموعی طور پر 1.894 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 732 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔








