وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لائیوسٹاک کارڈ ہولڈرز سے ابھی تک تحصیل 16سمبڑیال میں لاکھ 15 ہزار روپے کی رقم وصول کی جاچکی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لائیوسٹاک کارڈ ہولڈرز سے سمبڑیال میں 16 لاکھ 15 ہزار روپے کی رقم وصول کی جاچکی ہے،ڈاكٹرمحمد افضل

مزید خبریں
سیالكوٹ۔ 13 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لائیوسٹاک کارڈ ہولڈرز سے ابھی تک تحصیل 16سمبڑیال میں لاکھ 15 ہزار روپے کی رقم وصول کی جاچکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ فارمز سے15 اپریل تک ریکوری کا عمل جاری ہے ، تحصیل سمبڑیال میں کوکل رجسٹرڈ فارمرز کی تعداد 21 ہے جنہوں نے پنجاب حکومت کی اس سکیم کے تحت 28 لاکھ52 ہزار روپے قرض حاصل کررکھا ہے جس میں سے ہماری ٹیم نے 16 لاکھ 15 روپے ابھی تک ریکور کرکے جمع کروا دیے ہیں اور باقی رقم 15 اپریل 2026 تک جمع کرلی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اس سکیم سے فارمرز فائدہ پہنچ رہا ہے ،فارمرز کو بھی چاہیے کہ وہ بروقت اپنی رقم واپس کریں اور آئندہ آنے والی مزید نئی سکیموں سے فائدہ حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے جاری سکیموں کی وجہ سے لائیوسٹاک ترقی کی طرف گامزن ہے اور چھوٹے فارمرز اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جس سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں دن رات محنت کررہی ہیں تاکہ فارمرز کو بروقت ٹریننگ دی جاسکے اور جانوروں کو مختلف موذی بیماریوں سے بچانے کیلئے وقت پر جانوروں کو ویکسین لگائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں قریبی ویٹرنری ہسپتال یا ہیلپ لائن پر رابطہ کریں اور اپنے جانوروں کو محفوظ و توانا رکھیں۔








