ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار میں اضافہ

ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 8 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 67581 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.8فیصد زیادہ ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 67019 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 8 اپریل کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3057 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے کے دوران ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3065 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 35390 بیرل، پی پی ایل 11063،پی او ایل 4335 اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 913 بیرل ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح 8 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیدوار 695 ایم ایم سی ایف ڈی ، پی پی ایل 576،پی او ایل 69 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 913 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں