ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 99 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 99 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 99 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 99 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,943 روپے اضافے کے بعد 424,693 روپے سے بڑھ کر 428,636 روپے ہوگئی اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 389,316 روپے سے بڑھ کر 392,930 روپے ہوگئی۔آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا۔فی تولہ چاندی کی قیمت 326 روپے اضافے سے 8,260 اور دس گرام چاندی کی قیمت 279 روپے اضافے کے بعد 7,081 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,730 ڈالر سے بڑھ کر 4,776 ڈالر ہو گئی۔

مزید خبریں