امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امر یکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 03 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امر یکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 03 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 33 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 29 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 724 روپے 59 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 910 روپے 63 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 52 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے اور قیمت فروخت 280 روپے ریکارڈ کی گئی۔

 

مزید خبریں