ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ اورماہانہ بنیاد پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ(ایل ایس ایم آئی) 122.8پوائنٹس ریکارڈکیاگیا ہے
ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ اورماہانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ اورماہانہ بنیاد پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ(ایل ایس ایم آئی) 122.8پوائنٹس ریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں5.9 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ115.9پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا۔فروری میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 131.5پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوجنوری کے 144.5پوائنٹس کے مقابلے میں 9فیصدکم اورگزشتہ سال فروری کے 123.5پوائنٹس کے مقابلے میں 6.5فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ٹیکسٹائل کی پیداوارمیں سالانہ بنیاد پر0.27فیصد،خوراک 0.98فیصد،کوئلہ وپٹرولیم مصنوعات 0.85فیصد،ویئرنگ ایپرل 1.18فیصد،غیردھاتی معدنیات 0.60فیصد،مشروبات 0.25فیصد،آٹوموبائل 1.50فیصد،تمباکو0.13فیصد،برقی آلات 0.25فیصد،ٹرانسپورٹ آلات 0.23فیصد،فرنیچر0.20فیصداورفیبریکیٹڈمنرلز کی پیداوارمیں 0.03فیصدکااضافہ ہوا،اس کے برعکس کیمکلز کی پیداوارمیں 0.09فیصد،فارما0.30فیصد،کھادیں 0.01فیصد اورآئرن اینڈسٹیل کی پیداوارمیں 0.24فیصدکی کمی ہوئی۔








