چوہدری شافع حسین سے چین کی سرمایہ کار کمپنی کے حکام کی ملاقات

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ای وی سیکٹر سے وابستہ چین کی سرمایہ کار کمپنی کے حکام نے ملاقات کی

لاہور۔17اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ای وی سیکٹر سے وابستہ چین کی سرمایہ کار کمپنی کے حکام نے ملاقات کی۔پیسک ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں پنجاب کے ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔چین کی سرمایہ کار کمپنی نے الیکٹرک وہیکلز،ای وی چارجنگ اسٹیشنزاور لیتھم بیٹریوں کے اسیمبلنگ پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔چین کے سرمایہ کار گروپ نے ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور مقامی لیبر کو ای وی سیکٹر کی تربیت کی فراہمی میں تعاون کا بھی عندیہ دیا۔چین کا یہ گروپ پہلے مرحلے میں ای وی رکشہ،لیتھیم بیٹریوں اور دوسرے مرحلے میں4 ویلر چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں کے اسیمبلنگ پلانٹ لگائے گا۔کمپنی پنجاب میں کوالٹی ٹیسٹنگ سینٹر بھی بنائے گی۔صوبائی وزیر نے پنجاب کے ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا۔پارلیمانی سیکرٹری کامرس ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی،سپیشل سیکرٹری انڈسٹریز اور بزنس کمیونٹی کے نمائندے بھی ملاقات میں موجود تھے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ای وی سیکٹر کے فروغ کو اپنی پہلی ترجیح بنایا ہے،وزیر اعلی کے ویژن کے مطابق عوام کو ماحول دوست اور سستی ٹرانسپورٹ کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے،پنجاب کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسیں چلائی گئی ہیں، حکومت مزید2 ہزار الیکٹرک بسیں منگوا رہی ہے۔پنجاب میں ای وی ٹیکسی سکیم بھی شروع کی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب میں ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت اور سازگار ماحول موجود ہے،چین کا گروپ ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے،ہر ممکن سہولت دیں گے،چین کی کمپنی پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع اور مراعات سے فائدہ اٹھائے،چین کا گروپ پنجاب میں ٹائر مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے اور اس حوالے سے مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ وینچر بھی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی کمپنی پنجاب میں لیپ ٹاپ اسیمبلنگ پلانٹ لگانے کا بھی جائزہ لے۔

مزید خبریں