سرگودھا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام "صوفی اور کلاسیکل میوزک فیسٹیول” کا انعقاد 20 اپریل کو ہو گا

پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام با اشتراک آہنگ خسروی آرٹس فورم/ فن انسٹیٹیوٹ سرگودھا پاکستان 20 اپریل بروز سوموار بوقت شام 5 بجے تا رات 10 بجے بیاد اقبال کے سلسلہ میں”صوفی اور کلاسیکل میوزک فیسٹیول”منعقد کروائے گی

سرگودھا۔ 19 اپریل (اے پی پی):پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام با اشتراک آہنگ خسروی آرٹس فورم/ فن انسٹیٹیوٹ سرگودھا پاکستان 20 اپریل بروز سوموار بوقت شام 5 بجے تا رات 10 بجے بیاد اقبال کے سلسلہ میں”صوفی اور کلاسیکل میوزک فیسٹیول”منعقد کروائے گی ۔ جس میں شام چوراسی گھرانہ کے صدارتی ایوارڈ یافتہ گائک استاد شفقت سلامت علی خان پرفارم کریں گے۔

اس کے علاوہ ان کے فرزند ،نادر علی خان، عارس علی خان، نامور قوال عرفان علی خان ،عمران علی خان اور ماہر تعلیم، معروف ستار نواز صاحبزادہ سمن سلطان صاحب "تصوف اور اقبال رحمت اللہ علیہ "کے موضوع پر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراجِ تحسین پیش کریں گے۔ عوام الناس کو شرکت کی دعوت عام ہے۔

مزید خبریں