وزیرِ زراعت و لائیوسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کا صادق آباد اور رحیم یار خان کا دورہ

وزیرِ زراعت و لائیوسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے صادق آباد اور رحیم یار خان کا دورہ کیا۔داود ڈیری فارم پر منہ کھر بیماری کے خاتمہ کیلئے کمپارٹمنٹ کا افتتاح

صادق آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی):وزیرِ زراعت و لائیوسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے صادق آباد اور رحیم یار خان کا دورہ کیا۔داود ڈیری فارم پر منہ کھر بیماری کے خاتمہ کیلئے کمپارٹمنٹ کا افتتاح۔بہاولپور ڈویژن میں محکمہ زراعت و لائیوسٹاک کے تحت جاری سرگرمیوں و گندم خریداری بارے بریفنگ دی،سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے 9 لاکھ کسان کارڈ ہولڈرز میں 1 لاکھ 27 ہزار کاشتکار بہاولپور ڈویژن سے ہیں۔

صوبہ میں قائم 233 گندم خریداری مراکز میں سے 34 بہاولپور ڈویژن میں فعال۔بہاولپور ڈویژن میں گندم خریداری مراکز پر 9 ہزار کاشکاروں کی رجسٹریشن مکمل۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کاشتکاروں کو 6 ارب روپے کا باردانہ مفت تقسیم کیا جا رہا ہے۔دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ اور ویلیو ایڈیشن کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کے مطابق آم،کنو اور آلو کی ویلیو ایڈیشن کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو خصوصی پیکج دیا جا رہا ہے۔