مشینری گروپ کی درآمدات میں 10فیصد اضافہ

مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر10فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے نو ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات پر7.867 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ ہے۔

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر10فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے نو ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات پر7.867 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات کا حجم 7.133ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔ مارچ میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 879 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو فروری کے 870ملین ڈالر کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ اور گزشتہ سال مارچ کے 879ملین ڈالر کے مساوی ہے۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے نو ماہ میں پاکستان کا مجموعی درآمدی بل 50.65ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 47.38ارب ڈالر کے مقابلے میں 6.9فیصد زیادہ ہے۔

 

مزید خبریں