پاک چین دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر18.73فیصداضافہ

اکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر18.73فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق رواں مالی سال کے دوران چین کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر3.49فیصد جبکہ چین سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر21.20فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر18.73فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق رواں مالی سال کے دوران چین کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر3.49فیصد جبکہ چین سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر21.20فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم15.983ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں18.73 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاک چین دوطرفہ تجارت کاحجم 13.461ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مارچ میں پاک چین دوطرفہ تجارت کاحجم 1.789ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 1.634ارب ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 1.574ارب ڈالرتھا، مالی سال 2025میں چین اورپاکستان کے درمیان 18.790ارب ڈالرکی دوطرفہ تجارت ہوئی تھی، رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں چین کوبرآمدت سے ملک کو1.945ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.49فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 1.879ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،مارچ میں چین کوبرآمدات سے ملک کو252.33ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوفروری میں 225.56ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 180.61ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں چین کوپاکستان کی برآمدات کامجموعی حجم 2.477ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں چین سے درآمدات پر14.038ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21.20فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین سے درآمدات پر11.582ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،مارچ میں چین سے درآمدات کاحجم 1.537ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 1.408ارب ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 1.393ارب ڈالرتھا،مالی سال 2025میں چین سے مجموعی درآمدات کاحجم 16.312ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مزید خبریں