ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,900 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 1 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,900 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 1 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے،
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4900 روپے فی تولہ کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,900 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 1 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,900 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 1 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,201 روپے کمی کے بعد 433,866 روپے سے کم ہو کر 429,665 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 397,724 روپے سے کم ہو کر 393,873 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 145 روپے کمی سے 8,417 اور دس گرام چاندی کی قیمت 124 روپے کمی کے بعد 7,216 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,837 ڈالر سے کم ہو کر 4,788 ڈالر ہو گئی۔








