پاکستان ٹیلی وژن، سٹیج اور فلم کے لیجنڈ،مزاحیہ اداکار اور میزبان معین اختر کی برسی 22اپریل کومنائی جائے گی۔ روشنیوں کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے معین اختر نے پاکستان ٹیلی ویژن پر کام کا آغاز 6ستمبر 1966 کو پاکستان کے پہلے یوم دفاع کی تقاریب کے لیے کیے گئے پروگرام سے کیاجس کے بعد انہوں نے متعدد ٹی وی ڈراموں، سٹیج شوز میں کام کرنے کے بعد انور …
معین اختر کی برسی 22اپریل کومنائی جائے گی

مزید خبریں
لاہور۔21اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹیلی وژن، سٹیج اور فلم کے لیجنڈ،مزاحیہ اداکار اور میزبان معین اختر کی برسی 22اپریل کومنائی جائے گی۔ روشنیوں کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے معین اختر نے پاکستان ٹیلی ویژن پر کام کا آغاز 6ستمبر 1966 کو پاکستان کے پہلے یوم دفاع کی تقاریب کے لیے کیے گئے پروگرام سے کیاجس کے بعد انہوں نے متعدد ٹی وی ڈراموں، سٹیج شوز میں کام کرنے کے بعد انور مقصود اور بشریٰ انصاری کے ساتھ ٹیم بنا کر متعدد پروگرام بھی کئے۔
معین اختر نے کئی زبانوں میں مزاحیہ اداکاری کی ہے جن میں انگریزی، سندھی، پنجابی، میمن، پشتو، گجراتی اور بنگالی کے علاوہ کئی دیگر زبانیں شامل ہیں، ان کا کام انہیں بچوں، بڑے اور ہر عمر کے افراد میں یکساں مقبول بناتا ہے۔معین اختر مرحوم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ معین اختر 22اپریل 2011 کو دل کا دورہ پڑنے سے کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔








