پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔اوسی اے سی ، اوگرا ، پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ایک کروڑ 32 لاکھ 77ہزار646میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔اوسی اے سی ، اوگرا ، پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ایک کروڑ 32 لاکھ 77ہزار646میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایک کروڑ 24 لاکھ 92ہزار312میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں 13 لاکھ 37ہزار760میٹر ک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو فروری کے 13 لاکھ 32ہزار926 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہیں ۔
گزشتہ سال مارچ میں 13 لاکھ 32ہزار963میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 78 لاکھ 37ہزار23میٹرک ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 66 لاکھ 89ہزار20میٹرک ٹن کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ ہیں ۔مارچ میں 7 لاکھ 65 ہزار263میٹرک ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو فروری کے 8 لاکھ 45 ہزار445میٹرک ٹن کے مقابلے میں 9 فیصد اور گزشتہ سال مارچ کے 7 لاکھ 88 ہزار971میٹرک ٹن کے مقابلے میں 3فیصد کم ہیں ۔
مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 42 لاکھ 5ہزار243میٹر ک ٹن پٹرول کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 41 لاکھ 14 ہزار937میٹرک ٹن کے مقابلے میں 2فیصد زیادہ ہیں ۔مارچ میں 4 لاکھ 67 ہزار808میٹرک ٹن پٹرول کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو فروری کے 3 لاکھ 93 ہزار300میٹر ک ٹن کے مقابلے میں 19فیصد اور گزشتہ سال مارچ کے 4 لاکھ 41 ہزار852میٹرک ٹن کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہیں ۔
اسی طرح مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 11 لاکھ 15 ہزار727میٹر ک ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14 لاکھ 92ہزار680میٹرک ٹن کے مقابلے میں 25فیصد کم ہیں ۔ مارچ میں ایک لاکھ 4ہزار689میٹرک ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو فروری کے 41 ہزار298میٹرک ٹن کے مقابلے میں 153فیصد اور گزشتہ سال مارچ کے 80 ہزار521میٹرک ٹن کے مقابلے میں 30فیصد زیادہ ہے۔








