کریڈ ٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور ادائیگیوں میں مارچ کے دورا ن سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ

ملک میں کریڈ ٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور ادائیگیوں میں مارچ کے دورا ن سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں صارفین نے کریڈ کارڈز کے ذریعے 198ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کیں جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 40.5فیصد زیادہ ہیں ۔

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):ملک میں کریڈ ٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور ادائیگیوں میں مارچ کے دورا ن سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں صارفین نے کریڈ کارڈز کے ذریعے 198ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کیں جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 40.5فیصد زیادہ ہیں ۔

گزشتہ سال مارچ میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 141 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کی تھیں۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور ادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر 4.2فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ فروری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 190 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کیں جو مارچ میں بڑھ کر198 ارب روپے ہوگئیں۔