پاکستان اورسعودی عرب کی دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا، پہلے 9ماہ میں سعودیہ کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادپرمعمولی کمی جبکہ سعودی عرب سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
پاکستان اورسعودی عرب کی دوطرفہ تجارت میں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):پاکستان اورسعودی عرب کی دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا، پہلے 9ماہ میں سعودیہ کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادپرمعمولی کمی جبکہ سعودی عرب سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 3.503ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں3.55فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاک سعودی دوطرفہ تجارت کاحجم 3.381ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
مارچ میں پاک سعودیہ دوطرفہ تجارت کاحجم 432.35ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 401ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 422.26ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2025میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان 4.460ارب ڈالرکی دوطرفہ تجارت ہوئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو529.98ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.46فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 553.66ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مارچ میں سعودی عرب کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 66.27ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 67.68ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 62.72ملین ڈالرتھا۔
مالی سال 2025میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو706.04ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سعودی عرب سے درآمدات پر2.973ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلےہ میں 5.13فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 2.828ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مارچ میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 366.08ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 333.36ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 359.53ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2025میں سعودی عرب سے درآمدات پر3.754ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔








