کسان کارڈ کی بروقت ادائیگی یقینی بنا کر قرعہ اندازی میں کروڑوں روپے کے انعامات جیتے جا سکتے ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے تیسرے مرحلے کے بل کی ادائیگی کا عمل 16 اپریل 2026 سے جاری ہے
کسان کارڈ کی بروقت ادائیگی یقینی بنا کر کروڑوں روپے کے انعامات جیتے جا سکتے ہیں، ترجمان محکمہ زراعت
سیالکوٹ۔ 21 اپریل (اے پی پی):کسان کارڈ کی بروقت ادائیگی یقینی بنا کر قرعہ اندازی میں کروڑوں روپے کے انعامات جیتے جا سکتے ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے تیسرے مرحلے کے بل کی ادائیگی کا عمل 16 اپریل 2026 سے جاری ہے۔ کاشتکار کسان کارڈ کے بل کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔ترجمان نے بتایا کہ کسان کارڈ کے بل کی ادائیگی کے بعد 24 گھنٹے کے اندر کاشتکار کو اگلا بلا سود زرعی قرضہ اُن کے کسان کارڈ میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے مزید کہا کہ کاشتکار 25 اپریل 2026 تک کسان کارڈ کے تحت اپنے ذمے واجب الادا قرض کی رقم جمع کروائیں اور بذریعہ قرعہ اندازی کروڑوں روپے کے ہزاروں انعامات جیتنے کا موقع حاصل کریں۔









