سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزسے امیر ِکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی ملاقات

ریاض ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر ِکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے سوموار کو الریاض میں ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے بیان کے مطابق دونوں رہنماوں نے قریبی برادرانہ تعلقات اور خطے میں رونما ہونے والے …

ریاض ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر ِکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے سوموار کو الریاض میں ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے بیان کے مطابق دونوں رہنماوں نے قریبی برادرانہ تعلقات اور خطے میں رونما ہونے والے واقعات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔ ملاقات کے بعد شاہ سلمان نے امیر کویت کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply